دُوریوں میں قربت ہو، قربتوں میں دُوری ہو
ابر بھی برس جائے ، پیاس بھی نہ پُوری ہو

یُوں تو بے نیازانہ عمر کاٹئیے لیکن
اس گھڑی نہ چُپ رہئیے جب گِلہ ضُروری ہو

اُس سے ہمکلامی کا لُطف اور ہی کچھ ہے
مُدعا بیاں ہوجائے، بات بھی نہ پُوری ہو

سب Ø+ِجاب اٹھ کر بھی Ú©Ú†Ú¾ Ø+جاب رہ جائیں
خامشی کے پردے میں گفتگو ادھُوری ہو

بے خلش گزر جائے، عمر کارِ دنیا میں
آپ اپنی خِلوت سے اس قدر نہ دُوری ہو

بے کلی سِوا رکھئیے جانے اس طرف سے کب
اذن ہم کلامی ہو، ساعت Ø+ضوری ہو